ناندیڑ:۳۰؍جنوری (اعتمادنیوز)نرسی مکھیڑ روڈ پر آٹوکی ٹکر سے زخمی ہوئے
نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق نائیگاؤں
تعلقہ کے نرسی کا رہنے والا گیا نیشور مانجرمے (۱۶سال ) یہ اپنے ساتھی کے
ساتھ نرسی تا مکھیڑ روڈ پر رات کے وقت پیدل جارہا تھا ۔ عید گاہ کے قریب
ایک نامعلوم آٹورکشہ نے
انہیں ٹکر ماردی تھی ۔ سڑک حادثہ میں گیانیشور شدید
زخمی ہواتھا جسے علاج کی غرض سے ناندیڑ کے دواخانہ میں منتقل کیا گیا۔
مزید علاج کیلئے اسے ممبئی کے جے جے ہاسپٹل میں شریک کیا گیاتھا ۔ مگر اس
کی موت ہوگئی ۔ اس کے والد آنند راؤ مانجرمے کی شکایت پر نامعلوم
آٹوڈرائیور کے خلاف رام تیرتھ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔